جنگلی سور

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - خوک صحرائی، یہ برصغیر میں اکثر مقامات میں پایا جاتا ہے اور جنگلوں اور اونچی گھاس کے میدانوں میں اور پہاڑوں پر ملتا ہے۔ "جنگلی سور . اور لمبے قد والی شیرنما بلیاں ملتی ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، پاکستان کا حیوانی جغرافیہ، ٤٠ ) ٢ - [ کنایۃ ]  موٹا اور بدصورت آدمی۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اردو اسم صفت 'جنگلی' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'سور' لگنے سے مرکب توصیفی 'جنگلی سور' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - خوک صحرائی، یہ برصغیر میں اکثر مقامات میں پایا جاتا ہے اور جنگلوں اور اونچی گھاس کے میدانوں میں اور پہاڑوں پر ملتا ہے۔ "جنگلی سور . اور لمبے قد والی شیرنما بلیاں ملتی ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، پاکستان کا حیوانی جغرافیہ، ٤٠ )

جنس: مذکر